لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی یونیورسٹی میں لیکچرار کی نوکری شروع کردینی چاہیے۔
عمران خان نے ساری عمر تقریریں کرنے اور لیکچر دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ملک تقریروں سے ڈلیو ر کرنے سے ترقی کرتے ہیں۔نوازشریف نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشین ٹائیگر بنانے کی بنیاد رکھی ۔سی پیک اور گوادر پوٹ اسکی سب سے بڑی مثالیں ہیں۔عمران خان نے قوم کو لنگر خانے اور پناہ گاہیں دی۔لیڈر شپ کا ویژن ہی اسکے مستقبل کا آئینہ ہوتا ہے۔باتیں کرنے والے کبھی عملی طور پر کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا پاکستان معاشی طور پر ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتا جا رہا ہے لیکن موجودہ حکمرانوں کو اس سے کوئی سرکار نہیں ہے۔پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے لیکن عمران خان اور اس کے درباری وزیر بغلیں بجارہے ہیں۔
ہر ہفتے قوم کو ایک نیا لالی پاپ دے دیا جاتا ہے۔عمران خان کے جھوٹے وعدوں اور خیالی پلاﺅ سے عوام اب مزید بیوقوف نہیں بننے والے۔آنے والا صرف میاں نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) کا ہے۔مسلم لیگ(ن) ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مقبول ہوتی جارہی ہے۔جس کا خوف مسلم لیگ(ن) کے مخالفین کو سونے نہیں دے رہا۔