لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ملزمان ساجد عرف گرما اور ساجد ملو کے واردات میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں .
جن کے مطابق ملزم ساجد نے محسن ملو سے مل کر ٹارگٹ کلرز کو ہدایت دی۔ساجد عرف گرما نے اسلحہ بیچنے والے سے پستول خریدا تھا، ملزم ڈیوٹی فری شاپ پر سکوں کا کام کرتا ہے اور غیر قانونی طور پر انڈر کور اسلحہ کا کاروبار بھی کرتا ہے۔
ملزم ساجد وقوعہ کے بعد سے انڈر گرائونڈ ہو چکا ہے۔ ایک ریکارڈ یافتہ ملزم محسن عرف ملو بھی واقعہ میں ملوث ہے۔ساجد گرما نے محسن ملو سے مل کر ٹارگٹ کلرز کو ہدایت دی، ملزمان ساجد گرما اور محسن ملو دونوں ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ہیں۔