عمران خان

ملکی ترقی آئی ٹی کے فروغ اور صنعتوں کے فروغ سے وابستہ ہے، عمران خان

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم نے پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے.

ملکی ترقی
ملکی ترقی آئی ٹی کے فروغ اور صنعتوں کے فروغ سے وابستہ ہے، عمران خان

برآمدات بڑھائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فیڈ بیک چاہیے، سبزیاں بیچ کر ملک ترقی نہیں کرتے،زراعت کو مزید فروغ دینا ہو گا، تمام ممالک نے ایکسپورٹ کو قومی ترجیح بنایا، ایکسپورٹس بڑھنے سے ترکی نے ترقی کی، جن مالک نے ترقی کی انہوں نے برآمدات بڑھانے کو ترجیح دی،وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے.

ہمارے پاس افرادی قوت، نوجوان اور ہنر مند لوگ موجود ہیں، آئی ٹی کو تھوڑا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کیا، کورونا کے دوران بھارت کی گروتھ منفی ہوگئی، ہم خوش قسمت ہیں دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارا ہمسایہ ہے،

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روزپاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فورم میں اٹھارہ چینی اور انیس پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چائنہ سرمایہ کاری فورم پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومت کو مشکلات سے نمٹنے کےلئے دونوں ممالک کی فیڈ بیک چاہیے،

سرمایہ کاری کےلئے وقت بہت اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کے قیام سے ترقی آتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاری میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جائے، برآمدات بڑھائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے، ہم چین کے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں،

ہم نے آئی ٹی کو تھوڑا سا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کر دیا، ہمارے پاس افرادی قوت، نوجوان اور ہنر مند لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین سے ہماری دوستی 70سال پر محیط ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک منتقل ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں زراعت کو مزید فروغ دینا ہو گا، پاکستان بڑی تیزی سے اربنائز ہو رہا ہے،گرین ایریاز ختم ہورہے ہیں، آبادی بڑھ رہی ہے اور شہر پھیل رہے ہیں، شہروں کے پھیلنے سے فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے حوالے سے چین سے سیکھنے کی ضرورت ہے، کورونا کے دوران ہندوستان کی گروتھ مائنس ہو گئی، وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کار کے لیے وقت بہت اہم ہوتا ہے، سرمایہ کاری میں وقت کے ضیاع کو کم سے کم کر رہے ہیں، ہم خوش قسمت ہیں دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارا ہمسایہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک منتقل ہوتی ہے،عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک موہنجوداڑو کی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، ہماری ترجیح امپورٹس کو کم کرنا اور ایکسپورٹس بڑھانا ہے، آبادی بڑھ رہی ہے، گرین ایریاز ختم ہو رہے ہیں، چین سے ہم اربن پلاننگ سیکھ سکتے ہیں، منفی رویے کی وجہ سے ہم کئی چیزوں کو سراہتے ہی نہیں۔