صبور علی

صبور علی کا شادی کے بعد سوشل میڈیا پر نام تبدیل

کراچی (لاہورنامہ) معروف اداکار علی انصاری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ صبور نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کردیا۔

انسٹاگرام پر موجود صبور علی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اْنہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرکے ‘صبور علی انصاری’ کردیا ہے۔

صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنے پر اْن کے مداح بہت خوش ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اْن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں۔