لاہور(لاہورنامہ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام لاہور ڈویژن کے پرہجوم بیس بال ٹرائلز کا انعقاد حوصلہ افزاء ہے۔یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال صدر سید فخر علی شاہ نے 73 ویں پنجاب گیمز میں شرکت کے لیئے لاہور ڈویژن ٹیم کے لیئے منعقدہ ٹرائلز کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی و آبزرور اپنے خطاب میں کیا۔
انہوں نے ٹرائلز کے باقائدہ افتتاح کے بعد سیلیکشن کمیٹی میں شامل امریکن بیس بال کوچ برائن فرچز، نیشنل یوتھ کوچ کاشف، کپتان نیشنل ٹیم عمیرامداد بھٹی، نیشنل بیٹنگ کوچ عامربھٹی کے ساتھ ٹرائلز کی نگرانی کی۔ٹرائز میں لاہور ڈویژن سےتعلق رکھنےوالے 39 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 18 کھلاڑی اور امریکن کوچ برائن فرچز اور عمیر امداد بھٹی کو آفیشلز منتخب کیا گیا۔
کیمپ 23 جنوری تک نیشنل بیس بال اکیڈمی بحریہ ٹاؤن لاہور میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ٹیم کوچ عمیرامداد بھٹی نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم پنجاب گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔