شیخ رشید احمد

عوام اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام مری جانے سے باز نہیں آرہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عوام مری جانے سے بازنہیں آرہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہمیں 15 ،10 سیاحتی مقامات بنانے چاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہے اورآبادی بہت زیادہ ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پوری صورتحال کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے بہترین کام کیا، شام پانچ بجے ہی مری جانے والے راستے بند کردئیے تھے، حالات پولیس کے کنٹرول سے باہر تھے، رینجرز طلب کرنا پڑی۔