کراچی (لاہورنامہ) ہفتے کے تیسرے کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176روپے 63 پیسے تھی تاہم بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا دیکھا گیا ، ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 176 روپے 23 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی واقع ہوئی تھی۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔