گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنر شپ الائنس

گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنر شپ الائنس کی طرف سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد

لاہور(لاہورنامہ) گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنر شپ الائنس کی طرف سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد واسا ہیڈ آفس لاہور میں ہوا۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی آن لائن اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

آن لائن میٹنگ
گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنر شپ الائنس کی طرف سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد

بڈاپسٹ واٹر ورکس کا وفد رواں برس فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گاواسا لاہور کے ساتھ مزید معائدوں پر دستخط کیے جائیں گےیاد رہے گزشتہ برس واسا لاہور اور واسا مردان نے یورپی یونین کے7 ملین یورو کے اشتراک پروگرام کیلئے منتخب ہوئے تھے۔یہ اشتراک واسا لاہور اور واسا مردان کی کپیسٹی بلڈنگ میں اہم کردار ادا کرے گا۔یورپی یونین کے اس پروگرام سے واسا لاہور اور واسا مردان کو نان ریونیو واٹر ، سکاڈا سسٹم ، آئی ٹی کی جدید ٹریننگ دی جائے گی۔

اس میٹنگ میں سی ای او بڈاپسٹ واٹر ورکس کیزلر فیرنس ، ریٹا بزنس مینجر،اور آئی آر منیجر زہرا دادا شریک واسا مردان سے عامر خان اور واسا لاہور سے ڈی ایم ڈی آپریشن محمد غفران ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال اور ڈپٹی ڈائریکٹر طیب ملک نے شرکت کی۔