حبا بخاری

والد کی دعا نکاح کا سب سے زبردست وقت تھا‘ حبا بخاری

کراچی (لاہورنامہ) حال ہی میں اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری نے نکاح کے دن کے اپنے والد کی دعا کو سب سے زبردست وقت قرار دیدیا ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری نے اپنے نکاح کی تقریب کی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سے پہلی تصویر میں حبا بخاری کی والدہ انہیں ڈوپٹہ پہنا رہی ہیں، اگلی تصویر میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔

ایک تصویر میں حبا بخاری اور ان کے والد نکاح ہونے کے بعد دعا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ان کے نکاح کا سب سے زبردست وقت تھا۔