اسلام آباد(لاہورنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے کورونا وائرس پھیلائو کے پیش نظر 17جنوری سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
ہفتہ کو (این سی او سی )کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں صوبوں خصوصا سندھ کے ساتھ بڑھتی وبا کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ، موجودہ این پی آئیز کا بھی جائزہ لیا گیا،این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے 17جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے .
جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے،این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کی جائے گی ، سول ایوی ایشن کو دوران پرواز ماسک کا استعمال اور دیگر این پی آئیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے گی۔این سی او سی کی جانب سے 17 جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔