لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کیلئے عبوری سیٹ اپ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
منگل کو جاوید لطیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے ، جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات کیلئے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی ، مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہوگا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم صرف ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے، اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے، ہر پارٹی رہنما کو اپنامقف پیش کرنے کاحق ہے ،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہیے، سب سامنے آجائے گا۔