شہباز گل

عدالتوں سے مفرور احتساب کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش میں ہیں، شہباز گل

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل درباری اداروں کو دھمکانا بند کریں، عدالتوں سے مفرور احتساب کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش میں ہیں۔

منگل کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نااہل درباری اداروں کو دھمکانا بند کریں، کرپشن کا جواب دینے کے بجائے اداروں پر کیچڑ اچھالنا شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل درباری الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کی مثال ہیں، کرپشن ثابت ہونے پر بڑے میاں کو سزا ہوئی، عدالتوں سے مفرور احتساب کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش میں ہیں.

احتساب کو ڈرامہ کہہ کر جان چھڑانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آ کر ہرزہ سرائی احتساب کے عمل کو سبوتاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے، آج ملک میں قانون سب کیلئے برابر ہے، ملک کے طاقتور ترین طبقے کا احتساب عمران خان کی جیت ہے۔