شیریں مزاری

میڈیا میں ہر میڈیا پروفیشنلز کیلئے قانون سازی کی ہے ، شیریں مزاری

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ میڈیا میں ہر میڈیا پروفیشنلز کیلئے قانون سازی کی ہے ،اب یہ قانون لاگو ہو جائیں گے ۔

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ میں راولپنڈی اسلام آباد ویڈیو جرنلسٹ کی گیارویں تصویری نمائش میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ ایک تصویر کاجواثر ہوتا ہے وہ لمبی لمبی خبروں کا نہیں ہوتا ،میڈیا رولز میں ہم نے ویڈیو جرنلسٹ کو شامل کیا گیاہے.

انہوں نے کہاکہ وہ ٹریننگ اور انشورنس دینی ہے اور اپنے اسٹاف کو وقت پر تنخواہیں دینے کے پابند ہو گے ،اب کوئی ایسا نہیں ہو گا جو میڈیا کے لوگوں کی حق تلفی کرے ،ان میڈیا ہاؤسز پر اب یہ قانون لاگو ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیفٹی ایکوپمنٹس نہیں ملتے ،اس ہفتے رولز بن جائیں گے اور جلد ہی آپریشنل ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ جب اسٹوری کو تصویر میں دیکھاتے ہیں تو اپکو بھی جرنلسٹ میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی انسانی حقوق کے حوالے سے تصویری نمائش کریں گے۔