اوکاڑہ (لاہورنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر آج سیاستدان جمہوریت کا راگ لاپتے ہیں تو صرف پی پی پی کی وجہ سے۔
کیونکہ جمہورت کے درخت کوجنہوں نے خون دیا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے جن کے قائدین نے سب سے پہلے اپنا خون دیا ، عمران خان کیا جانے جمہورت کس باغ کی مولی ہے، مو جودہ حکمرانوں نے کاشتکاروں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، کسانوں کو ڈی اے پی کھاد اور یوریا کھاد کاشتکاروں کو نہ دینا حکمرانوں کی بھونڈی سازش ہے.
کسانوں کوکھاد لینے کے بہانے قطار میں کھڑے کسانوں پر لاٹھی چارج کرنا انتہائی شرمناک واقعہ ہے وہ بھی اوکاڑہ میں ۔پاکستان پیپلز پارٹی ہر گز ایسا نہیں ہو نے دیگی زراعت ملک کی رہڈ کی ہڈہے نااہل حکمران ملک کو فاقہ کشی کی طرف دکھیل رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ 21جنوری کو اوکاڑہ میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ یہ ثابت کریگی کہ کسان حکمرانوں کے ساتھ نہیں ہیں ہم اپنے طور اپوزیشن کا کرداراداکر ہی ہے پی ٹی آئی بلاجوازالزام تراشی کر رہی ہے ایک سوال کا جوب دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے تنظیمات سے لوگ آتے جاتے رہے ہیں میں اپنے آپ کو آج بھی فخرہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کار کن ہوں۔