لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آف گرڈ سلوشن منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس ہوا. دوردراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے ونڈ اینڈ سولر ہائی برڈ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا.
7 اضلاع کے 528 دیہات میں بجلی پہنچانے کیلئے سولر پاور پلانٹ لگائے جائیں گے۔سولر پاور پلانٹس سے 30ہزار سے زائد گھروں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب کے 5 واساز کے لئے سولر پاورپلانٹ لگایا جائے گا۔ واسا ز کو بجلی کے بل کی مد میں اڑھائی ارب روپے سالانہ بچت ہوگی۔لاہورکی گوالا کالونی میں بائیو گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔
12 اضلاع کے 17 لائیوسٹاک فارم پر بائیو گیس پلانٹس لگانے سے بجلی اور گیس حاصل کی جاسکے گی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ/سیکرٹری انرجی،قائداعظم سولر پاورپلانٹ کی سی ای او،منیجنگ ڈائریکٹرپی پی ڈی بی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی.