اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کا تعلیم کو ترجیح دینے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے.
سندھ میں 1ہزار 459سکول کاغذوں کی حد تک موجود ہے، سہولتیں بڑھانے کا وزیر تعلیم سندھ کا بیان شرمناک ہے، سندھ میں صرف آل زرداری کی تعلیم پر توجہ دی گئی تھی بچوں کا مستقبل تاریک کرنیوالے قوم کے مجرم ہیں ۔
پیر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تعلیم کے عالمی دن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کا تعلیم کو ترجیح دینے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے سندھ میں 1ہزار 459سکول کاغذوں کی حد تک موجود ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 1400سکول کئی سال سے مکمل بند ہے جبکہ ساڑھے 3ہزار سکول فعال نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوئے .
شہباز گل نے کہا کہ سندھ کے ڈاکوؤں نے سندھ کے مستقبل سے گھناونا کھلواڑ کیا ہے سکول بند کرکے تعلیمی بجٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا سندھ کے ڈاکوؤں کی شرانگیزی سے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سہولتیں بڑھانے کا وزیر تعلیم سندھ کا بیان شرمناک ہے سندھ میں صرف آل زرداری کی تعلیم پر توجہ دی گئی تھی بچوں کا مستقبل تاریک کرنیوالے قوم کے مجرم ہیں ۔