لاہور (لاہورنامہ) لاہور میں نجی ٹی وی رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کی مدد سے قتل کروایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی ٹی وی رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسنین شاہ گھرسے دفتر کیلئے نکلے تو شملہ پہاڑی کے قریب نشانہ بنایا گیا، انھیں دو موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں ماریں۔
حسنین شاہ کے سینے ،پیٹ میں 8سے زائد گولیوں کے نشان ہیں ، ان کو ماہر حملہ آوروں کی مدد سے قتل کرایا گیا، حسنین شاہ کے موبائل کی سی ڈی آر بھی نکلوا لی گئی، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔