حناپرویز بٹ

بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹوں کے سرکاری ریٹ مقرر کرنے کے مطالبہ، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹوں کے سرکاری ریٹ مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

بلڈ ٹیسٹ ،سی پی سی،وٹامن ،کڈنی کرنے والی لیباٹریوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کیے ہیں۔یہ ٹیسٹ کرنے والی لیباٹریاں 20سے 25ہزار روپے ٹیسٹ وصول کرتی ہیں۔عام شہری اتنے مہنگے ٹیسٹ کرانے کی سکت نہیں رکھتے۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب حکومت لیباٹریوں کے معاملات دیکھنے کےلئے ایک بورڈ تشکیل دے۔پنجاب حکومت تمام نجی و سرکاری لیباٹریوں کے ٹیسٹوں کے ریٹ ازخود مقرر کرے۔تمام لیباٹریاں اپنے مقرر کردہ ریٹ پبلک کریں۔