مریم اور نگزیب

عمران مافیا کی کرپشن کے باعث پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت ہے ،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے .

بحران کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ،پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیاگیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی، پھر سمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی ،کبھی آٹا، کبھی گندم، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد، عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کھاد کے بحران کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ،بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لئے دربدر ہو رہے ہیں ،کھاد کسانوں کو بروقت نہ مل سکی تو گندم کی پیداوار کیسے پوری ہوگی؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں 2400 روپے میں ملنے والی یوریا کی بوری آج 10000 ہزار میں بھی نہیں مل رہی ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کھاد کی قلت دراصل آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے ،یوریا 1200 سے 2800 ہوگیا لیکن عمران صاحب کے لیکچر جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آٹا چینی، ایل این جی میں بھی یہی واردات پہلے ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیاگیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی، پھر سمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی ،کبھی آٹا، کبھی گندم، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد، عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے ۔