لاہور(لاہورنامہ)سٹی ٹریفک پولیس او رمحکمہ ایکسائز کا جعلی، فینسی، بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جار ی ہے ِ. 5 روز میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والی10 ہزار 676 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق اپلائیڈ فار 01 ہزار 919 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر واضح نہ لگانے پر 313 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، آگاہی اور وارننگ مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام پہنچایا گیا، 400 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں۔