پٹرول کی قیمت

یکم فروری ، پٹرول بم کی تیاری، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(لاہورنامہ)یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے اضافے کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں10 روپے اضافے کا امکان ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.17 روپے جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سیاست میں یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے باعث اس وقت خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا۔