،حسان خاور

پنجاب کی حقیقی ترقی، علاج کی فراہمی کیلئے امیر اور غریب کا فرق مٹا دیا ہے،حسان خاور

لاہور(لاہورنامہ) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار نے بہاولپور میں مفاد عامہ کے سب سے بڑے منصوبے قومی صحت کارڈ کا افتتاح کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی صحت کارڈ قوم کے دل کی آواز اور عوامی امنگوں کا ترجمان منصوبہ ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن کے ایک کروڑ5 لاکھ افراد قومی صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ بہاول پور، رحیم یارخاں، اور بہاول نگر کے ہر شہری کو100ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

پی ٹی آئی حکومت قومی صحت کارڈ کے ذریعے قوم کی تقدیر بدل رہی ہے۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ بزدارحکومت صوبے میں صحت کی سہولیات آسمان کی بلندیوں پر لے گئی ہے۔ہر خاندان دس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے اب اپنا علاج معالجہ کرواسکتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے علاج کی فراہمی کیلئے امیر اور غریب کا فرق مٹا دیا ہے۔اب امیر اور غریب ایک جیسی صحت کی سہولیات سے مسفید ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا دن اہل پنجاب کی تقدیر بدل رہا ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے میں صحت ,تعلیم اور انفراسٹرکچر کا جال بچھا دیا ہے ۔حسان خاور نے کہا کہ صوبے کا چپہ چپہ ترقی و خوشحالی کا محور و مرکز بن رہا ہے۔اہل پنجاب بلا امتیاز ترقی کا حقیقی مشاہدہ کررہے ہیں ۔جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کا وژن اور مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں شامل ہوا ہے۔پنجاب کی حقیقی ترقی و خوشحالی مافیا سے ہضم نہیں ہو رہی۔اہل پنجاب کی حقیقی خدمت سے مافیا کے منہ بند کرتے رہیں گے۔