لاہور(لاہورنامہ) پنجاب کے عوامی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے عوامی انداز اپناتے ہوئے عوامی خدمت کی مثال قائم کر دی ـ
وزیر اعلی عثمان بزدارنے تونسہ شریف میں کئی گھنٹے طویل کھلی کچہری کی اور مسلسل کئی گھنٹے کھڑے ہو کر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستیں خود وصول کیں ـکھلی کچہری میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ـ خواتین اور خصوصی افراد نے بھی وزیراعلی عثمان بزدار کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاـ
وزیر اعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی اور محکموں کے سیکرٹریز کو بھی کھلی کچہری میں طلب کر لیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں ـ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام درخواستوں پر فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے درخواست گزاروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ عو ام کے مسائل حل کرنے کی درخواستوں پر خود فیڈبیک لوں گاـ عوام کے ووٹ سے آئے ہیں تو ان کے مسائل حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ـ
عوام کی فلاح بہبود کے لئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں ـ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پہلی مرتبہ دوردراز علاقوں کے پسماندہ عوام کی سنی گئی ـ میرے لئے عوام کے مسائل کے حل سے زیادہ کچھ اہمیت نہیں رکھتاـ ہر جگہ جا رہا ہوں تا کہ لوگوں کے مسائل کو جان کر حل کروں ـ لوگوں کے مسائل کے حل میں تاخیر قعطاً برداشت نہیں۔جن کی ماضی میں کوئی نہیں سنتا تھا آج میں ان کا وکیل ہوں ـ میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے ـ ذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں ـ
کھلی کچہری کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ ہیںجوعوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور خود حل کرتے ہیں ـشرکاء نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار دل و جان سے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں۔ عام آدمی کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر حل کرتے ہیں۔اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ داود سلیمانی، اشرف رند، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھےـ