بیجنگ (لاہورنامہ) 24ویں سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب جمعہ کے روز بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور سرمائی اولمپکس کے آغاز کا اعلان کیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق اس موقع پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئترس اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر غیر ملکی سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور یورپ، ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ سمیت 30 سے زائد ممالک کے شاہی خاندان کے ارکان نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
ب
یجنگ سرمائی اولمپکس نوول کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے شیڈول کے مطابق منعقد ہونے والا پہلا عالمی جامع کھیلوں کا ایونٹ ہے۔ تقریباً 90 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3,000 کھلاڑی ان کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کچھ ممالک سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے وفود بھیج رہے ہیں۔