حسان خاور

عوام کو جدید اور محفوظ سیاحت دینا حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، حسان خاور

لاہور(لاہورنامہ)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور نے کہا کہ عوام کو جدید اور محفوظ سیاحت دینا حکومتی پالیسی کا حصہ ہے،پنجاب کے مزید سیاحتی مقامات کو آﺅٹ سورس کرنے کا حکم دے دیا ہے،

حسان خاور نے کہا کہ ٹوارزم سروسز کی 29میں سے 20ریزارٹس کو نجی اداروں کو دینے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، سات مزید ریسٹ ہاﺅسز کو عنقریب نجی سیکٹر کو دے دیا جائے گا،حسان خاور نے کہا کہ باقی دو ریزارٹس کو بھی مستقبل میں آﺅٹ سورس کرنا ہمارے پلان میں شامل ہے، ان ریزورٹس کی آﺅٹ سورسنگ سے محکمہ سیاحت کو سالانہ کروڑوں روپے کا سرمایہ حاصل ہو گا،

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ریسٹ ہاﺅسز ٹھیکے پر دینے سے لوگوں کو بہتر سہولیات بھی مل سکیں گی، عوام کو جدید اور محفوظ سیاحت دینا حکومتی پالیسی کا حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نجی سیکٹر کے ساتھ مل کر سیاحت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے