برف کی دنیا

چین، دنیا بھرکے اتھلیٹس کا برف کی دنیا میں شاندار استقبال

بیجنگ (لاہورنامہ) بیجنگ سرمائی اولمپکس کے شاندار مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے اور بیجنگ میں سفید ٹھنڈی برف دنیا بھر کے اتھلیٹس کا استقبال کر رہی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق موجود اولمپک کھیل اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہو رہے ہیں جس نے اولمپک سائیکل میں سرمائی اولمپکس کے کھلاڑیوں کی محنت کو رائیگاں ہونے سے بچا لیا ہے۔ اتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔

امریکی الپائن اسکئیر ٹریوس نے کہا کہ یہ میری زندگی کا پہلا موقع ہے کہ میں چین آیا ہوں۔ بیجنگ خوبصورت شہر ہے اس کے نیلے آسمان پر سورج پوری آب و تاب سے چمک رہاہے۔

ایکواڈور کی الپائن اسکیئر ٹیم کی اتھلیٹ سارہ ایسکوبار نے کہا کہ چین بہت خوبصورت ہے۔ کینیڈین سنو موبائل ایتھلیٹ کرسٹوفر سپرنگ نے کہا کہ ہم شاندار ماحول میں اپنے جوہر دکھانے کے منتظر ہیں۔