منشیات اسمگل

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 109 کلو 400 گرام منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور (لاہورنامہ) ایس ایچ او تھانہ میانی، سرگودھا کو کال موصول ہوئی کہ ایک مشکوک کار نمبر ایل زیڈ این 8200 ہنڈا بھیرہ سے جانب میانی فرار ہوگئی ہے اس پر ایس ایچ او تھانہ میانی شاہد اقبال ہرل نے اپنی نفری کے ہمراہ موضع حضور پور مین روڈ پر ناکہ لگا دیا .

تھوڑی دیر بعد مذکورہ بالا کار تیزی سے بھیرہ کی جانب سے آئی اور پولیس کے ناکہ بیریئر کو توڑتے ہوئے جانب میانی فرار ہوگئی پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا تھوڑا آگے جا کر بوجہ تیز رفتاری کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے گر گئی پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان عرفان ساکن نوشہرہ KPK اور سعید انور ساکن ضلع باڑہ کیمپ کو گرفتار کر لیا اور گاڑی کی ڈگی کھولنے پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی.

جس میں چرس کے 1000 گرام کے 44 پیکٹ افیون کے 1100 گرام کے 39 پیکٹ اور 1000 گرام کے 24 پیکٹ جن کا کل وزن 109 کلو اور 400 گرام ہے برآمدکر لی ملزمان یہ منشیات صوبہ KpK سے سمگل کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے ہیں دونوں ملزمان کے خلاف بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا اور منشیات کے پیکٹوں سے برائے تجزیہ کیمیائی نمونہ حاصل کرلیا .

اس موقع پر اے ایس پی بھلوال شہزاد اکبر نے صحافیوں اورشہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تھانہ میانی کے عوام پولیس کے راہنمائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں توپولیس ان ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔ سرگودھا پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ میانی اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔