شاہد خاقان

تحریک عدم اعتماد آئے گی اور ماحول بھی جلد تبدیل ہوگا،شاہد خاقان

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انشااللہ تحریک عدم اعتماد آئے گی اور ماحول جلد تبدیل ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر کیس کو چوتھا سال ہے، ہم 4 سال سے کیس بھگت رہے ہیں اور جج بھی پریشان ہیں، ہم تو ہر پیشی پر آتے ہیں اور کہتے ہیں کیمرے لگائیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے اور نمبر پورے ہو جائیں گے،

انہوں نے کہاکہ کون سا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہیں ہو، ادویات اسکینڈل چینی، گندم سمیت درجنوں اسکینڈلز ہیں، جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان سے بھی حساب ہوگا۔شاہد خاقان نے کہا کہ اداروں کے افسران کو کہوں گا کہ قانون کے دائرے میں رہیں کیونکہ آرڈیننس ختم بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کا ہر محکمہ تباہ کردیا ہے، دنیا میں 16 ممالک کو پاکستان نے کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا، یہ رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہوگی۔