لاہور(لاہورنامہ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی لڑکی مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے.
بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ میں بہادر لڑکی مسکان کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں، دعا کرتی ہوں اللہ سب کو اتنی ہمت دے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں، آر ایس ایس کا نفرت انگیز نظریہ مودی حکومت میں فروغ پایا ہے۔بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔