لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
وزیر اعلی نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو وزیر مملکت محمدمحبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ ، ایم پی اے شہبازاحمد سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کےلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتمادہے، اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا،
وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوے کا اتحادہے، اپوزیشن جومرضی کرلے،حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔