اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ1967میں تربیلا ڈیم کے بعد اب وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ملک میں 10بڑے ڈیم بنارہے ہیں جس سے سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی۔
اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ان منصوبوں سے پن بجلی کی پیداوار 9500 میگا واٹ سے 20800 میگا واٹ ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ انشاللہ واپڈا کے زیر اہتمام آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، ترکی اور چائنہ سمیت ڈیمز کے ماہرین کی عالمی کانفرنس ہوگی۔