لاہور(لاہورنامہ)پاکستان سپر لیگ 7میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے مستقبل کے داماد شاہین آفریدی نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔شاہین نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لالہ پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے، آپ پاکستان کا فخر ہیں ، جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔