مہنگا کرنے کی تجویز

پیٹرول ساڑھے8روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد (لاہورنامہ)ملک بھر میں منگل سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ،اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول ساڑھے8روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا ۔