امر یکی حکومت

معلومات میں شفافیت کی کمی کے باعث امر یکی حکومت پر عوامی اعتماد کم ہو نے لگا

واشنگٹن(لاہورنامہ) ایسوسی ایٹڈ پریس کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ وبا سمیت دیگر امور کے حوالے سے فراہم کردہ معلومات میں شفافیت کی کمی، عراق میں تباہ کن ہتھیاروں کی موجودگی اور افغان انخلا سے متعلقہ امور کے حوالے سے بولے جانے والے جھوٹ اور غلطیوں کے باعث امریکی حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہورہا ہے۔

جب حکومت سے اس بیان کے بارے میں ثبوت فراہم کرنےکا کہا گیا کہ جس میں امریکہ کا دعوی ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرے گا تو حکومت نے اس کے جواب میں صرف یہ کہا کہ اس حوالے سے آپ کو ہم پر اعتماد کرنا ہوگا۔

یعنی امریکی انتظامیہ روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بارے میں اپنے دعوی کا ثبوت نہیں پیش کرے گی ۔معلومات میں شفافیت کی اسی کمی کے باعث دن بہ دن عوام کا اعتماد امریکی انتظامیہ پر کم ہو رہاہے ۔

ٹائم میگزین کے سابق ایڈیٹر اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سینئر اہلکار رچرڈ اسٹینگل نے کہا کہ اکثر اوقات حکومت کو حساس معلومات اور ان کی شفافیت میں توازن قائم رکھنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں ۔