ٹو کیو (لاہورنامہ) جاپانی میڈ یا "اساہی شنبون ” کی رپورٹ کے مطابق،جاپان بار ایسوسی ایشن نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے حوالے سے وزیر اعظم فومیو کشیدہ کے نام ایک خط بھیجا جس میں اس منصوبے کو ترک کرنے اور حل کے دیگر طریقوں پر غور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جاپانی حکومت نے سماجی رائے کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے اور جوہری آلودہ پانی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے اسے سیمنٹ اور ریت کے ساتھ ملانے اور گاڑھا کرنے کے لیے ” جوہری توانائی شہری کمیٹی ” کی پیش کردہ سفارشات پر عمل نہیں کیا ہے۔ علاوہ ازیں خط میں جاپانی حکومت پر تنقید کی گئی ہے کہ رائے عامہ کی آواز سننے اور اس پر ردعمل کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی تنظیم جاپان پہنچی ہے اور اس نے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ شروع کر دیا ہے جبکہ دیگر متعلقہ تحقیقات 18 تاریخ تک جاری رہیں گی۔