غلام اکبر

عمران خان کا سینئر صحافی غلام اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی غلام اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہائیوں پر محیط صحافت کے سفر میں غلام اکبر نے اعلی صحافتی اقدار کو بڑھایا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ غلام اکبر کی سیاسی بصیرت اور قلم کے ذریعے انصاف کے لیے جدو جہد ان کی صحافت کا خاصہ رہے۔ عمران خان نے کہاکہ غلام اکبر کی صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کیلئے دعا مغفرت اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔