لاہور(لاہورنامہ) سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی لاھور فائزہ ملک کی جانب سے ہوٹل گرینڈ میلینیم نزد شملہ پہاڑی پر ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا.
جس میں صحافی برادری کے علاوہ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل ، سیکریٹری جنرل راناجمیل منج ،اور میڈیا ترجمان بلاول بھٹو علی بدر, نویدچوہدری، منورانجم، سونیاخان ودیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری اسلم گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیلکٹڈ نااہل حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے ہر طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، اسی لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی خاطر لانگ مارچ کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔تمام رہنماوں نے بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت ھونے والے لانگ مارچ کے فیصلے پر مکمل اعتماد اور بھرپور شرکت کا اعادہ کیا۔