لاہور(لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی ۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو انتظامی امور ،امن و امان اورترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لئے بھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کئے جائیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ملاقا ت کی ۔ اس موقع پر نئے ہسپتالوں کی تعمیر سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ۔وزیر اعظم کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی شاندار پذیرائی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی کے لئے تمام جاری منصوبوبوں کو تیز کیا جائے ۔
قومی صح کارڈ کے موثر استعمال کے بارے میں عوام میں بھرپور شعور بھی اجاگر کیا جائے ۔وزیر اعظم عمران خان سے دورہ لاہور میںوزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے بھی ملاقات کی جس میںصوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی اور دیگر امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے ۔