اسلام آباد(لاہورنامہ)بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائو نڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے احساس پروگرام میں ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور شفا فیت کی بھرپور پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام بلاشبہ سٹیٹ آف دی آرٹ پروگرام ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نے بل گیٹس کو احساس کے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے پروگراموں پر بریفنگ دی ۔سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کو سراہنے اور پاکستان میں تخفیف غربت پر تعاون کے حوالے سے ہم بل گیٹس کے مشکور ہیں۔