لاہور( لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
اپوزیشن کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑااور آئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہے۔ عدم اعتماد کی باتیں کرکے اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔اپوزیشن کی ڈوبی ہوئی سیاست کو ایسے حربوں سے زندہ نہیں کیا جا سکتا۔اپوزیشن نے کچھ کرنا ہوتا تو کر گزرتے، صرف باتیں نہ بناتے۔
باتیں بنانے والے عملی میدان میں ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ترقی مخالف عناصرپراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔