لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکل مورخہ 19فروری کو3روزہ دورے پر دبئی جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار دبئی میں Dhabiگروپ کے ساتھ مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کے معاہدے کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار دبئی میں Dhabiگروپ کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔Dhabiگروپ کے ساتھ معاہدے سے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گااور پنجاب میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔