لاہور(لاہورنامہ)نون لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے اور گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں.
شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول بم گرانے کے بعداب بجلی 6روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں اور خدا کا خوف کریں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے،
حکومت عوام کے ریلیف کے لیے دو تہائی کا جھوٹ گھڑ لیتی ہے، عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کاریلیف دے سکتے ہیں لیکن ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں۔