لاہور(لاہورنامہ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقادہوا۔اس میٹنگ میں تمام ڈائریکٹرز اور ایکسئینز نے شرکت کی۔
واسا لاہور کی ڈیسلٹنگ ، واٹر چالان، غیر قانونی پانی کے کنکشن اور ون لائن ون سٹریٹ کی ہفتہ وار پراگرس کا جائزہ لیاگیا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام ڈرینز کی مکمل ڈیسلٹنگ بہاو سے اپ سٹریم کی طرف کی جائے ۔
ڈی ایم ڈی محمد غفران احمد نے بتایا کہ ڈیسلٹنگ کے پراسس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس ہفتہ 64 غیر قانونی کنکشنز رپورٹ کیے گئے جس میں سے عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاون نے 24, گلبرگ 1, نشتر ٹاون 19, شالیمار ٹاؤن 20, رپورٹ کیے۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز ٹیمیں تشکیل دیں 100 فیصد گھروں کو چیک کرکے غیر قانونی کنکشنز کو رپورٹ کریں۔ پانی کے ضیاع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات اور دو دن میں چالان جمع نہ کروانے والوں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یکم جنوری سے 18 فروری تک علامہ اقبال ٹاون نے 157 چالان،عزیز بھٹی واہگہ ٹاون46، گلبرگ 28،داتا گنج بخش ٹاون44، جوبلی ٹاون35 ،نشتر ٹاون66،راوی ٹاون30،شالیمار ٹاون میں 29 چالان پانی کے ضیاع پر کیے گئے۔
عوام الناس کی آسانی کے لیے مرحلہ وار مزید ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر بنوائے جا رہے ہیں۔ون لائن ون سٹریٹ کے تحت ایک گلی میں ایک پائپ لائن فعال ہوگی پرانی پائپ لائن کو لازمی ڈیڈ کرنے کی ہدایت۔گریٹنگ کی تنصیب کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔ اس میٹنگ میں ڈی ایم ڈی واسا غفران احمد ڈائریکٹر سہیل سندھو، حافظ راحیل، محمد لطیف، محمد دانش سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔