خواجہ سعد رفیق

آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد سیاسی مخالفین اور میڈیا کو کھڈے لائن لگاناہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 2 آرڈیننس جاری کیے گئے جو بدنیتی پر مبنی ہیں،اس کا مقصد سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگانے یا میڈیا پر قدغن لگانا ہے.

یہ کالے قانون کے زریعے اپنے اردگرد حصار بنا رہے ہیں ،یہ آرڈیننس کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے یہ زمین بوس ہوگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عارف علوی صاحب نے 2 آرڈیننس جاری کیے جو بدنیتی پر مبنی ہیں،اس کا مقصد سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگانے یا میڈیا پر قدغن لگانا ہے ،یہ کالے قانون کے زریعے اپنے اردگرد حصار بنا رہے ہیں ،یہ آرڈیننس کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے یہ زمین بوس ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے علوی صاحب سے مایوسی ہوئی ،بے شرموں کی طرح یہ قیمتیں بڑھاتے ہیں۔تبدیلی کے نام پر تباہی اور جمہوریت کے نام پر جبر کررہے ہیں ۔ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کے سوال پر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اس پر تبصرہ نہیں کروں گا ۔عوام کی کسی کو فکر ہی نہیں ہے ۔