سنگل فیز میٹر

لیسکو کا سنگل فیز میٹر کی قیمت میں اضافہ

لاہور(لاہورنامہ) لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی قیمت میں اضافہ کر دیا . نئے کنکشن کیلئے صارفین سے ڈیمانڈ نوٹس میں دو سو چھتیس روپے فی میٹر کے حساب سے اضافی قیمت وصول کی جائیگی۔

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے سنگل فیزمیٹرکی قیمت میں 236روپے اضافہ کردیا، کمپنی اضافی قیمت ڈیمانڈ نوٹس کے اجرا میں صارفین سے وصول کرے گی، لیسکو کی جانب سے سنگل فیز میٹرز کی قیمتوں میں اضافہ رواں ماہ سے کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق نومبر سے لیکر جنوری تک سنگل فیزمیٹرکی قیمت ایک ہزار 450 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اضافے کے بعد سنگل فیز میٹر کی قیمت ایک ہزار686 روپے مقرر کر دی گئی۔

لیسکو کی جانب سے بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ سامنے آیا، جبکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے بھی میٹرز کی خریداری میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، میٹر ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمت بڑھنے سے لیسکو کو کروڑوں روپے اضافی ادا کرنا پڑا ہے۔