امریکی سائنسدان

چین ۔امریکہ تعاون دنیا کے وسیع ترین مفاد میں ہے،امریکہ کو شدید پولرائزیشن کا سامنا ہے ،امریکی سائنسدان

واشنگٹن (لاہورنامہ) امریکی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے رکن اور کتاب ” گنز ، جرمز اینڈ اسٹیل ” کے مصنف جیرڈ ڈائمنڈ نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیا ۔

پروفیسر جیرڈ ڈائمنڈ نے خیال ظاہر کیا کہ اس وقت امریکہ کو شدید پولرائزیشن کا سامنا ہے، جو انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات عالمی بحران کے جواب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ چین۔ امریکہ تعاون کی صورت میں 99فیصد امکان ہے کہ دنیا ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھے گی۔