ڈاکٹر شاہد صدیق

شہباز شریف نے خادم اعلی بن کر پنجاب کے عوام کو لو ٹا ہے، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے خادم اعلی بن کر پنجاب کو لوٹا ، زرداری ملا قاتوں کا جمعہ بازار بھی صر ف ٹا ئم پا س ہے کر پشن بچائو اور ابو بچائومہم کی آخر ی منز ل جیل ہے.

ملاقا تیں کرنیوالے پانی میں پتھر پھینک کر صر ف بھونچال پیدا کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آ ج بھی اپنے موقف پر ڈ ٹ کرکھڑا ہیں کہ کسی چور لٹیرے کو این آر او نہیں ملے گا ،زداری کی سیا سی میدان میں انٹری سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں البتہ زرداری کی انٹر ی سے پی ڈی ایم کا مستقبل ضرور خطرے میں ہے.

کل تک ایک دو سرے کو سڑکو ں پر گھسیٹے کی با تیں کر نے والے آ ج بغض عمران خان میں ایک ہی کشتی میں سوار ہو گئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاسی پتنگ ہمیشہ کیلئے کٹ چکی ہے سند ھ اور پنجاب کی عوام دونوں خاندانو ں پراب کسی صور ت اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں.

شو باز شریف نے شر فت کے لبادے میں پنجا ب کا خزانہ لو ٹا جبکہ زرداری فیملی نے بینظیر بھٹو کے نام پر سندھ کا خزانہ لو ٹا، دونو ں خاندانو ں کی اصلیت عوام جان چکی ہے اس لیے اب ان کے مقدر میں اقتدار نہیں جیل ہے،زرداری ہو ں یا شر یف فیملی انہیں ملک اور قوم کا لو ٹا پیسہ ہر صور ت واپس کرنا پڑے گا۔