قاہرہ (لاہورنامہ)مصر میں چین کے سفیر لیاو لی چھانگ نے کہا ہے کہ چین اور مصر کی طرف سے مشترکہ طور پر غزہ کی پٹی کو 5 لا کھ ویکسین کی عطیہ مکمل طور پر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چین اور مصر فلسطینی عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہیں ۔
اس حوا لے سے مصر کے قائم مقام وزیر صحت و آبادی خالد عبدالغفار نے کہا کہ وبا کے خلاف جنگ میں مصر اور چین کے درمیان تعاون مثالی ہے۔ ہم اپنے چینی دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مصر کی وبا کے خلاف جنگ میں قابل قدر تعاون کیا۔ غزہ کی پٹی کو ویکسین کی 5 لا کھ خوراکوں کی مشترکہ امداد پہلی بار ہے کہ مصر نے تیسرے فریق کو چین کےساتھ تعاون کے سہارے مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین فراہم کی ہے۔
یہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد وبا کے تعاون کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق جولائی 2021 میں،چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے مصری وزیر خارجہ سامع حسن شکری کے ساتھ بات چیت کے بعد فیصلہ کیا کہ چین اور مصر ،مصر میں دونوں ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کیے گئے .
کووڈ۱۹ ویکسین بوٹلنگ پلانٹ پر انحصار کرتے ہوئے، مشترکہ طور پر غزہ کی پٹی کے فلسطینی عوام کو کووڈ ۱۹ ویکسین کی 500,000 خوراکیں فراہم کریں گے ۔ ویکسین کی روانگی کی تقریب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوئی۔چین، مصر، ڈبلیو ایچ او اور دیگر تنظیموں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ۔