لاہور(لاہورنامہ) ہنڈائی نشاط موٹرز لائے ایک بالکل جدید گاڑی جو کہ پاکستان میں نقل و حرکت کا مستقبل بنے گی ۔ 2021میں SONATA اور ELANTRA کو کامیابی سے متعارف کروانے کے بعد Hyundai Pakistan اب Hyundai STARIA پیش کرتی ہے ۔
جدید اور آ رام دہ گاڑی کے تصور کو حقیقت بناتے ہوئے یہ گاڑی اپنے جدید انداز کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بن جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ گاڑی پاکستان کی مارکیٹ میں پہلی بار لائی جا رہی ہے ۔
اپنے کسٹمرز کی اقسام کو مدنظر رکھتے ہوئے Hyundaiاپنی نئی STARIA کو چار مختلف انداز میں متعارف کروا رہی ہے ۔ جس میں سب سے پہلی قسم "HGS”ہے جو کہ فیملی اور لگثرری بزنس کے لئے بہترین ہے جبکہ باقی تین اقسام فلیٹ بزنس کے لئے مختلف انجن اور ٹرانسمیشن کے ساتھ بہترین ہیں ۔ نئی STARIA اپنی 11 سیٹوں کے ساتھ اپنی طرز کی منفرد گاڑی ہے اور اس کے تمام سمارٹ فیچرز سہولت ، حفاظت اور کارکردگی میں اسے صف اول کی گاڑی بناتے ہیں اور اس سے ہر سفر آسان اور خوشگوار بن جاتا ہے ۔
نئیSTARIA-HGS میں 16۔ والو V6۔ سیلنڈر ، 3.5لیٹر گیسولین انجن ، 272پی ایس کی زیادہ سے زیادہ ہارس پاور اور 331این ایم ٹارک ہے ۔ پیڈل شفٹرز کے ساتھ 8سپیڈ آٹومیٹک شفٹ وائر ٹرانسمیشن گاڑی پہ بہترین کنٹرول دیتی ہے اور چار مختلف ڈرائیونگ موڈز ( ایکو /سپورٹس /نارمل /سمارٹ ) ڈرائیونگ کے منفرد تجربے کو یقینی بناتے ہیں ۔
اعلیٰ درجے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ نئی Hyundai STARIA 2022 میں حفاظت کے لئے بہترین فیچرز جیسے کہ سراﺅنڈویو مونیٹر ، بلائینڈ ویو مونیٹر ، 6 ائیر بیگز اور پارکنگ سینسرز ہیں جو کہ پوری انڈسٹری میں کوئی اور نہیں دیتا ۔ جب بات ہو سہولت اور آرام کی تو STARIA اپنی دوہری سن روف ، کروز کنٹرول کےساتھ آٹو لائٹ کنٹرول ، اگلی قطار کے لئے ہیٹنگ اور وینٹیلیشن والی سیٹوں اور پچھلی قطاروں کے لئے لمبی رکلا ئنگ اور سلائیڈنگ فلیٹ سیٹس جیسے منفرد فیچرز دے کر سفر کا ایک منفرد مزہ دیتی ہے ۔
سفر کے دوران 10.25انچ انسٹرومنٹ کلسٹر اور 8انچ انفوٹینمنٹ سسٹم ڈرائیور کو آزادی دیتا ہے اور اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ نئی STARIA مستقبل کے لئے تیار کی گئی گاڑی ہے ۔
23فروری 2022کو Hyundai Nishat Motor (Private) Limitedپاکستان کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک اپنی طرز کی بہترین گاڑی Hyundai STARIA متعارف کروا رہا ہے.