فواد عالم

آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کیلئے اچھی حکمت عملی سے کھلینا ہو گا، فواد عالم

کراچی(لاہورنامہ) پاکستان کے ٹیسٹ بیٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو اپنی ہی سرزمین پر شکست دینے کے لیے ایک اچھی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے کیمپ بہت اچھا جارہا ہے، میچ سینیریو پریکٹس بھی کی ہے، آسٹریلیا کو سامنے رکھ کر ٹریننگ بھی اچھی چاہیے، سیریز کےلیے جتنی تیاری ہونی چاہیے وہ مکمل ہے، جب آسٹریلیا 1998میں آئی تھی تو میں نے تماشائیوں کے اسٹینڈز میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا، خوشی ہے کہ اب اسی ٹیم کے خلاف گراونڈ میں اتریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد عالم نے کہا کہ قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس پلیر ہیں، ان کی پرفارمنس ہم سب کے سامنے عیاں ہے، ہم جیسے کھلاڑی تو بابراور رضوان کے قریب بھی نہیں جاسکتے، بابر اعظم سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے، کیمپ میں میچ سینیریو سے کھلاڑیوں کو بہت فادہ ہوا، سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے مستند بیٹسمین محمد یوسف کے بطور بیٹنگ کوچ آنے سے بہت فادہ ہوگا۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ مجھے بیٹنگ میں جہاں موقع ملے گا، اسی پوزیشن پر کھیلوں گا، مجھے کوی بیٹنگ کا اسٹال تبدیل کرنے کا نہیں کہتا، اگر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی موقع دیا گیا تو میری خدمات حاضر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو اپنی ہی سرزمین پر شکست دینے کے لیے ایک اچھی حکمت عملی تیار کی ہے لیکن اگر حکمت عملی بتای تو آسٹریلیا کو پتہ چل جائے گی، مقامی کنڈیشنز کو دیکھ کر حکمت عملی کی منصوبہ بندی ہوگی، ہمارا کامبی نیشن بہت اچھا چل رہا ہے، اسپنرز اورفاسٹ بولرز اچھے ردھم میں ہیں، امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور سیریز جیتیں گے،پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ ہماری کامیابی کیلئے دعا کرے۔